پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

نیب کو اپنا نام ’نون اکاؤنٹیبلٹی بیورو‘ رکھ لینا چاہیے ٗ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے پی کے مالم جبہ کیس پر کیوں خاموش ہے؟(ن)لیگ نے چیلنج کردیا

datetime 6  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی احتساب بیورو (نیب) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کے کالے قانون کو سیاستدانوں کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے لہٰذا نیب کو اپنا نام ’نون اکاؤنٹیبلٹی بیورو‘ رکھ لینا چاہیے۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پارٹی صدر شہبازشریف سے نیب کی آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس کی تفتیش پر شدید تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ آج کی نئی خبر اور نیا تماشہ، آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام گھسا پٹا فرسودہ طریقہ ہے، نیب نے شہبازشریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کردی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ نیب کو باضابطہ طو پر اپنا نام تبدیل کرکے نون اکاؤنٹیبلٹی بیورو رکھ لینا چاہیے، نیب کے اس کالے قانون کو سیاستدانوں کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنوری 2018 میں شہبازشریف کے خلاف صاف پانی منصوبے کی تحقیقات ہوئیں، صاف پانی میں کچھ نا بن سکا تو انہیں آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کیس میں گرفتار کیا گیا۔لیگی ترجمان نے سوال اٹھائے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے پی کے مالم جبہ کیس پر کیوں خاموش ہے؟ کیوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار نہیں کیا جاتا؟ اگر شہبازشریف گرفتار ہو سکتے ہیں تو وزیراعلیٰ کے پی بھی گرفتار ہوسکتے ہیں، اختیارات کے ناجائز استعمال پر وزیراعظم کے خلاف مقدمہ کیوں نہیں بنایا جاتا؟ سیر و تفریح کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر کے کیس پر کارروائی کیوں نہیں ہوتی؟مریم اورنگزیب نے عمران خان کی بہن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ باجی کے غیر قانونی اثاثوں اور منی لانڈرنگ پر کارروائی کیوں نہیں ہوتی؟ علیمہ خان کی غیر قانونی جائیداد عمران خان کی بے نامی ہے۔انہوں نے وزیراعظم کے قریبی ساتھی کے حوالے سے بھی سوال کیا کہ نیب جہانگیر ترین پر کیوں خاموش ہے؟ جہانگیرترین نے اپنے باورچی اور بچوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی، سپریم کورٹ سو موٹو کیوں نہیں لیتی؟ انہوں نے کہاکہ نیب الزام ثابت ہونے سے پہلے معلومات میدیا کو نہیں دے سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…