بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معمول سے زیادہ بارشیں، سردیوں کا دورانیہ اس بار پاکستان میں کتنا زیادہ طویل ہو گا، محکمہ موسمیات نے حیرت انگیز خبر سنا دی

datetime 5  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے اور سردیوں کا دورانیہ طویل ہونے کی پیشگوئی کر دی گئی ہے، یہ پیشگوئی موسمیاتی تبدیلی پر نظر رکھنے والے ادارے کی جانب سے کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری اور مارچ کے دوران پاکستان کے بالائی علاقوں میں بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی، محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تین ماہ تک بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر ٗ گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آبا د میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے باعث موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا ٗ برف باری کے باعث کئی علاقوں کے زمینی رابطے منقطع ہوگئے ٗ شاہراہ قراقرم بھی بند ہوگئی ٗ سینکڑوں مسافروں کو رات سڑک پر گزارنا پڑی ٗچترال میں شندور کے علاقے میں درجہ حرارت منفی 20، جبکہ بروغیل میں منفی 10 ریکارڈ کیا گیاجبکہ محکمہ موسمیات نے بارش کے بعد پنجاب کے میدانی علاقوں میں آئندہ چند روز تک دھند کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی بڑھ گئی، مری میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا، سیاح بڑی تعداد میں امڈ آئے، اسلام آباد، راولپنڈی میں بھی با دل بر ستے رہے۔ہفتہ کوپنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش سے ٹھنڈ بڑھ گئی، لاہور وزیرآباد، شیخوپورہ اور سانگلہ ہل میں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ پھالیہ، بھلوال، چنیوٹ مرید کے، گجرات اور گردونواح میں بارش سے خنکی بڑھ گئی۔ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، منچلے موسم انجوائے کرنے پہنچ گئے، جس سے سڑکوں پر گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئیں، سکردو، ناران، شوگران میں برفباری سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں، شگر میں ایک فٹ تک برف پڑی، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے،مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارش ہوئی اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سردی میں اضافہ ہو گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کی رات سے اتوار کی صبح کے دوران مری، گلیات، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…