لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان میں طویل عرصے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ، سکیورٹی کے پیش نظر لاہور کے ہوٹلوں ، ہوسٹلز ، گیسٹ ہاﺅسز اور کرائے کے مکانوں کی سخت چیکنگ شروع کر دی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ پاک زمبابوے سیریز سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو رہی ہے اور اس موقع پر سکیورٹی ادارے کسی بھی قسم کی کوتاہی برتنے کی تیار نہیں ہے جس کے لئے لاہور میں ہوٹلوں ، ہوسٹلز ، گیسٹ ہاﺅسز اور کرائے کے مکانوں کی سخت چیکنگ شروع کر دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے پراپرٹی ڈیلرز اور مالکان کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عارضی قیام گاہوں کی معلومات کے نئے قانون کے مطابق رہائش گاہ کو کرایہ پر دینے والوں کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ،پاسپورٹ کے ذریعے کرایہ دار کی شناخت کے بارے میں مکمل تسلی کرلیں اور رہائش گاہوں کو کرایہ پر دینے کے پندرہ دن کے اندر پولیس کو کرایہ دار کے مکمل کوائف فراہم کریں ۔ جبکہ ان ہدایات کی خلاف ورزی پر 6ماہ قید اور 10ہزار سے 1لاکھ روپے تک جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے