پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کردی

datetime 4  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ٗ پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، کوئٹہ، ژوب، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ٗجنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران مری، گلیات، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ دھند کی لپیٹ میں رہے۔ادھر پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے ملتان خانیوال موٹروے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔ موٹروے پولیس کے مطابق ملتان خانیوال موٹروے کو بند کر دیا گیا۔ موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو فوگ لائٹس کے استعمال کرنے اور غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایات کی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ٗ پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، کوئٹہ، ژوب، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…