اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت فارم جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ،اس پروگرام کے تحت 50لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے مائیکرو فنانس بینکوں کی سطح پر قرض کی کم از کم مالیت5لاکھ روپے سے بڑھاکر10لاکھ روپے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، حکومت کا اندازہ ہے کہ اس وقت ملک میں ایک کروڑ چھوٹے اور درمیانے درجے کے گھروں کی اشد ضرورت ہے ۔ دنیا نیوز کے مطابق
چھوٹے گھروں کی تعمیر کیلئے آسان قرضوں کیلئے رہن رکھی جانے والے زمین یا جائیداد کی مالیت کے 85فیصد قرض کی لمٹ کو بڑھاکر 90فیصد تک لے جایا جائے گا، قرض پروگرام اس طرح استوار کیا جائے گا کہ چھوٹے قرضے ڈوبنے کے امکانات کم ہوں۔کرنٹ رسک وہیٹ35فیصد سے کم کر کے 25فیصد کیا جائے گا۔ ڈوبے ہوئے پرانے ہاؤسنگ قرضوں کی وصولی کر کے انہیں نئے گھروں کی تعمیر میں استعمال میں لانے کے ایکٹ پر عمل کیا جائے گا۔