ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی فوج کانیلم کے ضلعی ہیڈ کوارٹر پر حملہ،بات بڑھ گئی،درجنوں مکانات ،سرکار ی دفاتر ،گاڑیاں تباہ ،متعدد افرادجاں بحق و زخمی ہوگئے

datetime 31  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹھ مقام (آئی این پی ) بھارتی فوج کی نیلم کے ضلعی ہیڈ کوارٹر پر بلا اشتعال گولہ باری2خواتین جاں بحق 09افراد زخمی ،درجنوں مکانات ،سرکار ی دفاترز ،گاڑیاں تباہ ، ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی عمارت کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے ۔سرکاری دفاترز ،تعلیمی ادارے ،کاروباری مرکز بند،بجلی، ٹیلی مواصلات کا نظام بھی در ہم بر ہم چلہانہ ، اور لوات ،لالہ سے شاہرائے نیلم کو عارضی طور پر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بند کیا گیا تھا،

بعد ازاں بحال کردیا گیا ہے۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز علی الصبح 10;30 پر لائن ضلعی ہیڈ کوارٹر آٹھمقام پر بھارتی فوج نے اچانک بھاری توپ خانے اور مارٹر گنوں سے بلا اشتعال گولہ باری شروع کردی اس دوران 100کے قریب مارٹر گولوں نے ضلعی ہیڈ کوارٹر اور گردو نواح کے علاقہ جات بگنہ،بن چھتر، راوٹہ، لالہ ، آٹھمقام ،چک مقام ،پالڑی ،شاہ کوٹ کے علاقوں میں سول آبادی کو نشانہ بنا یا ۔ضلعی ہیڈ کوارٹر میں محکمہ جنگلات، برقیات ،پولیس کے دفاترز کو نقصان پہنچا جبکہ آٹھمقام سویلین آبادی میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں دوران گولہ باری آٹھمقام کی رہائشی 2خواتین آسیہ بی بی زوجہ ہارون میر ، حسن جان زوجہ محمد زمان گولہ کا شیل لگنے سے موقع پر شہید ہوگی ہیں جبکہ خواجہ محمد عامر ولد خواجہ ظفر،صدف دختر ضیاء الدین ،عنصر بی بی زوجہ خواجہ ظفر،کلثوم دختر بابو شفقت، ملک سجاد پولیس کانسٹیبل،زوالقر نین پولیس کانسٹیبل، مصباح جمیل دختر جمیل ،لیاقت ولد کالا خان شامل ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعد ایم ڈی ایس جھمبر اور سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردیا گیا ہے ۔2003ء کے سیز فائر کے بعدبھارتی فوج نے پہلی بار آٹھمقام کی سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس سے بھاری نقصان ہوا آٹھمقام کے شہریوں کے رہائشی مکانات ،سرکاری دفاترز، تعلیمی ادارے بھارتی گولہ باری کا نشانہ بنے ہیں علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے آٹھمقام کے شہریوں نے محفوظ مقام پر منتقلی شروع کردی،دفاترز اور تعلیمی ادارے بند ہوگئے ہیں ۔آٹھمقام اور جھمبر کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ پولیس اور انتظامیہ متحرک ہوگئے ایمبو لینس،پولیس گاڑیاں متحرک رہیں مقامی نوجوانوں نے ریسکیو کرکے زخمیوں کو گھروں سے نکال کر ہسپتال میں منتقل کیا ہے حالات بدستور کشیدہ خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…