ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک ہی دن میں سٹاک مارکیٹ کتنی نیچے آ گئی؟ جان کر وزیراعظم بھی پریشان ہو گئے

datetime 27  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کوزبردست مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 38200،38100،38000اور37900کی نفسیاتی حدوں گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 39ارب99 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 17.11فیصدزائدجبکہ66.20فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت

دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،اسٹیل،توانائی اورکیمیکل سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس38460پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے پر دباؤ کے باعث مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اوراپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 37710پوائنٹس کی نچلی سطح پر ٹریڈہوا،تاہم ایک بار پھر غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں خریداری کی گئی،جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 37800کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس364.50پوائنٹس کمی سے 37853.57پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر361کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے101کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،239کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں39ارب99 کروڑ40لاکھ90ہزار409روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی

جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر77کھرب77ارب7کروڑ83لاکھ44ہزار498روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر10کروڑ37لاکھ28ہزار20شیئرزکاکاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت1کروڑ51لاکھ59ہزار570 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکوکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت88.41روپے اضافے سے2888.41روپے اورمری بریوری کے حصص کی قیمت30.58روپے اضافے سے839.42روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی فلپس موریس پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت171.99روپے کمی سے3284.01روپے اورنیسلے پاک کے حصص کی قیمت150.00روپے کمی سے9000.00روپے پر ہوگئی ۔جمعرات کوبینک الفلاح کی سرگرمیاں72لاکھ14ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت1.63روپے کمی سے43.87روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں56لاکھ53ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت22پیسے کمی سے12.72روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس237.43پوائنٹس کمی سے17724.02پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس766.61 پوائنٹس کمی سے63139.07پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس151.37پوائنٹس کمی سے28358.42پوائنٹس پر بند ہوا ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…