اسلام آباد(آ ئی این پی)بھارتی حکام کی جانب سے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ نہ تھم سکا، بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کو ایک بار پھر ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے،سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے ہائی کمشن حکام کے گھروں میں گیس اور پانی کے کنیکشن میں آنکھ مچولی کی جا رہی ہے،ذرائع کے مطابق حکام کی جانب سے
سفارتکاروں کے گھر آنے جانے والوں سے بھی مسلسل پوچھ گھ کی جاتی ہے جب کہ حال ہی میں ایک سفارتکار کا ای میل اکانٹ ہیک کرنے کی کوشش کی گئی،پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق جی میل کی جانب سے ہیکرز کی لوکیشن بھارتی وزارت دفاع ساتھ بلاک نئی دہلی بتائی گئی ہے،پاکستانی ہائی کمشن نے ہراساں کرنے کو معاملے پراحتجاجی مراسلہ بھارتی دفترخارجہ کو ارسال کردیا ہے۔