اسلام آباد(آئی این پی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کے نرخوں میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، بجلی کے نرخوں میں کمی نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی،جمعرات کو نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 31پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، بجلی کے نرخوں میں کمی سے صارفین کو 2ارب روپے کا ریلیف ملے گا، بجلی کے نرخوں میں کمی نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے
بجلی کی قیمت میں کمی کی دخواست کی تھی۔ سی پی پی اے نے 5ارب کے سابقہ بقایا جات بھی مانگے تھے، نومبر میں بجلی کی ریفرنس پیداواری لاگت 4روپے 71پیسے فی یونٹ رہی۔ سی پی پی اے کے مطابق صارفین کو5روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی گئی، نومبر میں پانی سے 33.98فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 20.04فیصد ،درآمدی ایل این جی سے 17.23فیصد بجلی پیدا ہوئی، ایٹمی ذرائع سے 10.88فیصد بجلی پیدا کی گئی،2ارب کی انوائسز کی تصدیق ہونا باقی ہے۔