ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

شریف خاندان میں پھوٹ پڑ گئی، حسن اور حسین نواز نے اپنے والد نوازشریف سے قطع تعلق کرلیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی و زیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے حکومت کو2ارب ڈالر ادا کرنے کی پلی بارگین کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ میری جان چھوڑ دیں سیاست سے توبہ کر لوں گا لیکن تحریک انصاف کی حکومت ان سے کوئی ڈیل نہیں کرے گی۔ بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے حکومت کو دو ارب ڈالر پلی بارگین کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ میری جان بخش دی جائے میں ہمیشہ کیلئے سیاست سے

کنارہ کشی اختیار کر لوں گا لیکن ان کے بیٹوں نے رقم ادائیگی کی حامی بھرنے سے انکار کر دیا۔ نواز شریف کے صاحبزادے ان سے لاتعلق ہو چکے ہیں جو چاہیے میرے اس دعوے کی تصدیق کروالے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ جس سیاست میں پیسے کیلئے بیٹی باپ کو پھنسا دے ایسی ریاست کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال نواز شریف کی پیشکش کی مزید تفصیل نہیں بتا سکتا وقت گزرنے کے ساتھ تمام تفصیل سامنے آجائے گی صرف اتنا بتا سکتا ہوں کہ نواز شریف نے 2ارب ڈالر کی آفر براہ راست حکومت کوکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…