بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

چنائی سپر کنگز کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرینگے، ویرات کوہلی

datetime 21  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پونے (نیوز ڈیسک) رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ چنائی سپر کنگز کو شکست دیکر فائنل کےلئے کوالیفائی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ چنائی سپر کنگز کی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں اور انکے خلاف میچ آسان نہیں ہوگا، تمام کھلاڑیوں کو ایونٹ کا فائنل کوالیفائی کرنے کے لیے سر توڑ کوشش کرنا ہوگی۔ آئی پی ایل کے کولیفائر ٹو میں پہنچنے والی ٹیمیں چنائی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور (آج) جمعہ کو رونچی کے مقام پر پنجہ آزما ہونگی۔
آئی پی ایل ایٹ کے ایلی مینیٹر میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم نے راجستھان رائلز کو 71 رنز سے شکست دیکر کوالیفائر ٹو کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ راجستھان رائلز کے خلاف کامیابی کے بعد انکی ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے اور آئندہ میچ میں انکی ٹیم چنائی سپر کنگز کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کریگی۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ میچ ہمارے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے، چنائی سپر کنگز کی ٹیم آسان حریف نہیں اور اسے شکست دینے کےلئے کھیل کے ہر شعبے میں بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ میچ فائنل سمجھ کر کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم کے تمام کھلاڑی مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور چنائی سپر کنگز کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…