بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

صوفیانہ کلام پیش کرنے کیلئے آپ کامن صاف ہوناچاہیے : شازیہ خشک

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) نامور گلوکارہ شازیہ خشک نے کہاہے کہ صوفیانہ کلام پیش کرنے کیلئے آپ کامن صاف ہوناچاہیے ، اپنی ثقافت کوفروغ دینے کیلئے کام کر کے جتنی خوشی ملتی ہے اسے لفظوں میں بیان کرناممکن نہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صوفیانہ کلام بڑاخاص فن ہے اور میں تو یہ کہوں گی کہ صوفیانہ کلام کو پیش کرنے کے لئے آپ کا من صاف ہونا چاہیے ۔ شازیہ خشک نے کہاکہ گلوکاری کے فن کو زبردستی نہیں اپنایا جا سکتا بلکہ اس کیلئے آپ کے اندرلگن

ہونی چاہیے ۔ میرے شوہر کی جانب سے مجھے بھرپور سپورٹ کی گئی اور میری کامیابی میں ان کا بڑا کردار ہے۔ گلوکارہ نے مزید کہا کہ دنیا کے کئی ممالک کا سفر کیا ہے اور ہمیشہ اپنی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے کام کیا ہے جس سے مجھے بیحدخوشی ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گلوکاری کے ساتھ شاعری بھی کرتی ہوں لیکن یہ ایک خاص وقت ہوتا ہے جب آپ شعر کہتے ہیں ، دنیا کے فلسفے کو آج تک کوئی سمجھ سکا ہے اور نہ شاید سمجھ سکے گا یہ بہت گہرائی والا موضوع ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…