پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

جی این این نیوز چینل نے ایسی کیا حرکت کی کہ انہیں سپریم کورٹ سے معافی مانگنی پڑ گئی ، چیف جسٹس نے آگے سے کیا فیصلہ سنایا؟مالکان کی ٹانگیں کانپ اٹھیں

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )سپریم کورٹ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کیخلاف نفرت انگیز مہم پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران گورمے بیکری اور گورمے نیوز نیٹ ورک (جی این این)انتظامیہ کی معافی قبول کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو گورمے بیکری کی تمام مصنوعات کا معائنے کرنے جبکہ دو روز تک پرائم ٹائم میں جی این این چینل کو فوڈ اتھارٹی سے متعلق معذرت نشر کرنے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کی ۔ اس موقع پر گورمے بیکری اور جی این این نیوز چینل کے مالکان ذوالقرنین چٹھہ اور شہریار چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے اورعدالت سے غیر مشروط معافی مانگی۔چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سفارش کیوں کروائی۔کیا آپ سمجھتے ہیں کہ عدالتیں سفارش سے چلتی ہیں۔آپ کے گورمے کی آئس کریم ناقص تھی ، جگر کی بیماریوں کا باعث تھی۔جب فوڈ اتھارٹی نے ایکشن لیا تو آپ نے ڈی جی کیخلاف کردار کشی کی مہم چلائی۔شہر یار چٹھہ نے کہا کہ یہ غلطی ماتحت سٹاف سے ہوئی ہے اس پر معذرت چاہتا ہوں۔عدالت جو حکم کرے گی اس پر عمل کریں گے، آئندہ عدالت کو کوئی شکایت نہیں ہوگی، ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو یاد ہے کہ گورمے پانی کا پہلا سیمپل بھی ناقص تھا ۔ جس پر شہر یار چٹھہ نے کہا کہ ہم نے فوڈ اتھارٹی کی گائیڈ لائنز میں بیشتر معاملات درست کر لئے ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ گورمے بیکری کی تجویز کردہ لیبارٹری سے سیمپل چیک کروائے۔گورمے آئس کریم کھانے سے شہریوں میں جگر کی بیماریاں پھیل سکتی تھیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کی کوشش ہے کہ جو پیسے عوام خرچ کریں، بدلے میں صحتمند خوراک ملے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ گورمے سمیت ملٹی نیشنل کمپنیاں میڈیا کو اشتہارات دیتی ہیں۔

اشتہارات کی وجہ سے میڈیا ان کمپنیوں کی ناقص خوراک کی چیزیں ہائی لائٹ نہیں کرتا بلکہ اتھارٹی کیخلاف مہم شروع کر دیتا ہے۔ڈی جی کے جواب پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ ہم حکم جاری کریں گے کہ فوڈ اتھارٹی کی پریس ریلیز من و عن شائع اور نشر ہو۔پیمرا کی طرف سے لیگل ایڈوائزر رائے اشفاق کھرل نے کہا کہ عدالت جو حکم جاری کرے گی، اس کے مطابق پیمرا عملدرآمد کروائے گا۔سپریم کورٹ نے گورمے اور جی این این چینل انتظامیہ کی معافی قبول کر تے ہوئے دو روز تک دن پرائم ٹائم میں جی این این نیوز چینل کو فوڈ اتھارٹی سے معذرت نشر کرنے اورفوڈ اتھارٹی کو گورمے بیکری کی تمام مصنوعات کی چیکنگ کا حکم دیدیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…