پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ یمی گوتم اپنے اپنی شادی اور محبت پر خاموشی توڑ دی

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ و ماڈل یمی گوتم یوں تو بھارت اور پاکستان کے ٹی وی چینلز پر زیادہ تر لڑکیوں کو خوبصورتی بڑھانے کے مشورے دیتی نظر آتی ہیں۔خوبصورتی بڑھانے کے لیے بیوٹی کریم کے استعمال کا مشورہ دینے والی یمی گوتم اگرچہ شاہد کپور اور اجے دیوگن جیسے اداکاروں کے ساتھ بھی فلمیں کر چکی ہیں۔تاہم انہیں زیادہ شہرت ان کی ماڈلنگ اور بیوٹی کریم کی تشہیر سے ملی۔

یمی گوتم ان دنوں آنے والی فلم’ ’اڑی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں وہ بھارتی خفیہ ایجنسی کی افسر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔تاہم بولی وڈ میں ان دنوں شادیوں اور محبت کا سیزن بھی چل رہا ہے اور دیگر اداکاراؤں کی طرح انہوں نے بھی اپنی شادی اور محبت پر خاموشی توڑ دی۔یمی گوتم کا کہنا تھا کہ اس سال بولی وڈ میں بہت ساری شادیاں ہوئیں اور کیلینڈر شخصیات کی شادیوں سے بھرا نظر آیا، جس کا مطلب یہ ہے کہ رواں سال میڈیا کافی مصروف رہا۔یمی گوتم کے مطابق ان کا فوری شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی وہ اس وقت کسی کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ ابھی تک تنہا ہیں اور وہ اس وقت ہی تعلقات میں ہوں گی، جب وہ شادی کریں گی، تاہم فوری طور پر ان کا شادی کا ارادہ نہیں۔اگرچہ اداکارہ نے فوری طور پر شادی کے امکان کو مسترد کیا، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب تک شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔یمی گوتم نے انٹرویو میں جہاں خود کو تنہا قرار دیا، وہیں ماضی میں ان کا نام ساتھی اداکار پلکت سمرن کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔یمی گوتم اور پلکت سمرن نے ایک ساتھ صنم رے فلم میں کام کیا تھا اور اسی دوران ان کے درمیان تعلقات استوار ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ان دونوں کی قربت کی وجہ سے ہی پلکت سمرن کی شادی ناکام ہوئی اور انہوں نے شادی کے محض ایک سال کے اندر ہی اپنی اہلیہ شویتا روہڑا کو طلاق دی۔پلکت سمرن کی طلاق کے بعد اگرچہ ان کی بیوی نے اس کا سبب یمی گوتم کو قرار دیا تھا، تاہم یمی گوتم نے ان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا پلکت سمرن سے کوئی تعلق نہیں۔اگرچہ تاحال پلکت سمرن اور یمی گوتم نے اپنے تعلقات کا اعتراف نہیں کیا، تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کے تعلقات قائم ہیں اور ممکنہ طور پر دونوں شادی کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…