ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

نصیرالدین شاہ کے بعد سونو نگم کو بھی بھارت میں بڑھتے تشدد سے خوف

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی گلوکار سونو نگم گزشتہ چند دنوں سے اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔سونو نگم نے ایک ہفتہ قبل بھارت میں ہونے والی ایک تقریب میں کہا تھا کہ بھارتی میوزک کمپنیاں مقامی گلوکاروں کے بجائے غیر ملکی اور خصوصی طور پر پاکستانی گلوکاروں کو اہمیت دیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ وہ بھارت کے بجائے پاکستان میں پیدا ہوتے۔ساتھ ہی انہوں نے اپنی گفتگو میں بھارت میں جاری می ٹو مہم پر بھی بات کی تھی اور کہا تھا کہ ثبوتوں کے بغیر کسی کے اوپر الزام لگانا نہیں چاہیے۔سونو نگم نے ساتھی گلوکار انو ملک پر متعدد خواتین کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ الزامات تو لگائے گئے مگر ثبوت کہاں ہیں؟سونو نگم کے اس بیان پر انو ملک پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی گلوکارہ سونا مہاپترا نے ان پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ انہیں اپنے ساتھی کے بے روزگار ہونے کی فکر ہے۔سونا مہاپترا کا کہنا تھا کہ انو ملک پر ایک سے زائد خواتین نے الزامات لگائے لیکن سونو نگم اب بھی ثبوت مانگ رہے ہیں۔سونو نگم نے سونا مہاپترا کی تنقید کے بعد کہا تھا کہ الزام لگانا ہر کسی کا حق ہے مگر کسی کو مجرم قرار دینا اور اسے سزا سنانا کسی کا حق نہیں۔تاہم پھر بھی سونو نگم کے خلاف تنقید کم نہیں ہوئی، جس کے بعد اب گلوکار نے بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور تشدد پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…