ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

ارجن رامپال چیک باؤنس ہونے کی وجہ سے قانونی شکنجے میں پھنس گئے

datetime 26  دسمبر‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن رامپال چیک باؤنس ہونے کی وجہ سے قانونی شکنجے میں پھنس گئے۔رواں سال ریلیز ہونے والی فلم’ پالٹن‘ میں فوجی کا کردار ادا کرنے والے ارجن رامپال ان دنوں قانونی شکنجے میں پھنس گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائے ٹی انٹر ٹینمنٹ نامی کمپنی نے قرض کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اداکار پر مقدمہ درج کرا دیا ہے۔اداکار ارجن  نے کمپنی سے ایک کروڑ روپے کا قرض لیا تھا جسے انہیں تین ماہ کی شرائط پر ادا کرنا تھا تاہم مقررہ وقت میں اداکار

کی جانب سے رقم کی عدم ادائیگی کے بعد کمپنی نے ایک کروڑ روپے 12 فیصد سود کے ساتھ ایک سال میں ادا کرنے کا تقاضا کیا۔اداکار نے اپنے اوپر سے قرض کا بوجھ اتارنے کے لیے کمپنی کو کچھ تاریخ بعد کا چیک دیا جو کہ باؤنس ہو گیا جس کے بعد کمپنی نے اداکار کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔کہا جارہا ہے کہ رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں کمپنی رقم کی واپسی اداکار کی فلموں کی کمائی سے مشروط کرسکتی ہے جبکہ اس تناظر میں اداکار کے لیے یہ بہت ہی مشکل ترین صورتحال ثابت ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…