اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

کراچی میں رینجرز کا بڑا کریک ڈاؤن،لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر سمیت 17ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،بھاری اسلحہ برآمد

datetime 25  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) پاکستان رینجرز(سندھ)نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر سمیت 17ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے۔ ترجمان پاکستان رینجرز ( سندھ ) کے مطابقرینجرز اور پولیس نے لیاری کلاکوٹ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار غفارزکری گروپ کے اہم کمانڈر امجد 302 کس گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم امجد 302 قتل اقدام قتل بھتہ خوری اور

دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا ،ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف اور دستی بم برآمد کیا گیا ہے۔ادھر مدینہ کالونی،بلدیہ ٹاو ن،ملیر سٹی،شاہ فیصل کالونی،کھوکھراپار،عوامی کالونی اور لانڈھی کالونی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کر تے ہوئے14 ملزمان بادشاہ خان ،شکیل احمد عرف احمد، معراج واچانی،علی رضا عرف سجو،پرویز اقبال ،دانش اقبال ،محمد الیاس عرف علیا،شاہد عرف شادا ،عبدالحسیب ،محمد بابر ،جبران علی ، محمد زبیر ، اسامہ احمد اورکاوش کو گرفتار کیا۔ ملزمان ڈکیتی،لوگوں سے لوٹ مار کرنے اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گبول کے علاقے میں رینجرزنے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے2 ملزمان الہی بخش عرف ہیلواور جبران عرف امی والا کوگرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان رینجرز (سندھ) نے اندرون سندھ ڈسٹرکٹ بدین کے علاقے اکرم واہ کنال میں پانی چوری کے لیے لگائے گئے غیر قانونی کنکشنز، موگھے اور نکوں کے خلاف محکمہ آبپاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران مجموعی طور پر7کلو میٹر نہری علاقے میں 9 مقامات سے پانی کے غیرقانونی کنکشن،موگھے اور نکوں کو ہٹایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…