جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جب علی رضا عابدی پر فائرنگ کی گئی تو اس دوران ان کے محافظ بھی ان کے ساتھ تھے ،جوابی کارروائی کیوں نہیں کی؟مزید تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ کے واقعے میں متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی پر نامعلو م مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے ، انہیں فوری طو ر پر طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل گیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے ،پولیس کے مطابق علی رضا عابدی پر فائرنگ ان کے گھر کے باہرگاڑی سے اترتے ہوئے کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ایم کیوایم پاکستان کے رہنما وسابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی سے اترنے کے دوران فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے ،جس کے فوری بعد انہیں تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے ۔پولیس کے مطابق علی رضا عابدی پر فائرنگ خیابان غازی میں ان کی رہائش گاہ کے باہر اس وقت کی گئی جب وہ گاڑی سے باہر نکل رہے تھے ، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔ڈی آئی جی ساؤتھ پولیس کے مطابق علی رضا عابدی پرحملہ ٹارگٹڈ کارروائی لگتا ہے ۔ان پر فائرنگ گھر پرداخل ہونے کے دوران کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں وہاں موجود ایک اور شخص بھی زخمی ہوگیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دو گولیاں ان کی گردن اور دو سر میں لگیں۔ ذرائع کے مطابق جب علی رضا عابدی پر فائرنگ کی گئی تو اس دوران ان کے محافظ بھی ان کے ساتھ تھے تاہم وہ جوابی کارروائی نہ کر سکے کیونکہ ان پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی اور گولیوں کی بوچھاڑ میں محافظ بھی جوابی کارروائی نہ کر سکے ۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…