جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہم پاکستانی دو منافقتوں کی وجہ سے پوری دنیا سے جوتے کھا رہے ہیں، وزیراعظم نے آج قوم کو ایک اورخوشخبری سنادی، ہم نئے پاکستان سے کتنے دور ہیں؟جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے تمام مسیحی بھائی میری طرف سے‘ میری ٹیم کی طرف سے اور ایکسپریس میڈیا گروپ کی طرف سے کرسمس کی مبارکباد قبول کریں۔ خواتین وحضرات ہم پاکستانی دو منافقتوں کی وجہ سے پوری دنیا سے جوتے کھا رہے ہیں‘ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والے ہیں۔۔لیکن ہم میں اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی ایک بھی عادت (موجود) نہیں‘ آپ اسوہ حسنہ دیکھئے اور ۔۔اس کے بعد خود کو ٹٹول کر دیکھئے اور اپنے آپ سے پوچھئے کیا

ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے (امتی) کہلانے کے قابل ہیں‘ آپ کا دل یقیناًافسوس سے بوجھل ہو جائے گا اور دوسری منافقت ہم قائداعظم کے ملک میں پیدا ہوتے ہیں‘ ہم ۔۔ان کے ملک میں رہتے ہیں اور ہم ۔۔ان کے ملک سے جی بھر کر فائدہ بھی (اٹھاتے) ہیں ۔۔لیکن ہم میں قائداعظم کی کوئی خوبی بھی (موجود) نہیں‘ دیانت ہو‘ سچائی ہو‘ قانون کی پابندی ہو‘ اللہ پر یقین ہو‘ عزم ہو‘ حوصلہ ہو‘ جرات ہو یا پھر اپنی چادر کے مطابق پاؤں پھیلانے کی عادت ہو ہم میں قائداعظم کی ایک بھی خوبی (موجود) نہیں چنانچہ آپ فیصلہ کیجئے جب ہم قائداعظم جیسے بانی اور محسن کے ساتھ منافقت کریں گے اور اپنے رسول کے احکامات اور سنت کی خلاف ورزی کریں گے تو پھر ہم دنیا اور آخرت دونوں میں جوتے نہیں کھائیں گے تو ہمارے ساتھ کیا سلوک ہوگا‘ ہماری زندگی میں دو محمد تھے‘ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) اور بانی پاکستان‘ ہم نے ۔۔ان دونوں کے ساتھ وفا نہیں کی‘ ہم ۔۔ان دونوں جیسے نہیں بن سکے چنانچہ ہم ۔۔اس بے وفائی‘ ۔۔اس منافقت کی سزا (بھگت) رہے ہیں اورہم بھگتتے رہیں گے۔ ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں ،قائداعظم کا یہ یوم ولادت بھی چور‘ چور اور کرپٹ کرپٹ کی آوازوں میں ضائع ہوگیا‘ آوزیں کب تک آتی رہیں گی اور ہمیں قائداعظم کے پاکستان تک پہنچنے کیلئے مزید کتنا سفر کرنا پڑے گا‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا‘ وزیراعظم نے آج قوم کو خوشخبری سنائی‘ نیا پاکستان ہی قائداعظم کا پاکستان ہو گا‘ ہم نئے پاکستان سے کتنے دور ہیں‘ ہم ۔۔اس پر بھی بات کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…