اسلام آباد ( این این آئی )بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے 11 ممالک کے سفیروں کی دو روزہ کانفرنس کل ( جمعرات ) اسلام آباد میں منعقد ہو گی ۔وزیراعظم عمران خان، وزیر خزانہ اسد عمر اور تجارت ، ٹیکسٹائل، صنعتوں اور سرمایہ کاری کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داود کانفرنس میں اپنا اقتصادی وژن پیش کریں گے۔