جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نواز شریف کے بعد اہم ترین لیگی رکن اسمبلی سپریم کورٹ میں گرفتار زمینوں پر قبضوں کی ہوشربا داستان منظر عام پر آگئی، شہریوں کی اراضی پر قبضے کر کے کیسے محلات بناتا رہا، یہ کون ہے؟سنسنی خیز انکشافات

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے ایم این اے افضل ندیم کھوکھر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے گرفتار، شہری کی اراضی پر قبضے کا مقدمہ درج تھا، وکلا کی عبوری ضمانت کروانے کیلئے مہلت کی استدعا مسترد، کوئی ٹائم نہیں ملے گا، چیف جسٹس نے استدعا مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی

سربراہی میں اراضی پر قبضہ کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے ن لیگ کے ایم این اے افضل ندیم کھوکھر کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جنہیں لاہور رجسٹری سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ افضل ندیم کھوکھر کے وکلا نے اس موقع پر چیف جسٹس سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عبوری ضمانت کروانے کیلئے مہلت دی جائے جس پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ کوئی ٹائم نہیں ملے گا۔ افضل ندیم کھوکھر پر شہری کی زمین پر قبضے کا مقدمہ درج تھا۔ متعلقہ ایس پی کی جانب سے عدالت کو بتایا کہ تھانہ نواب ٹائون میں 34مرلے اراضی پر قبضہ کیا گیا تھا جس کا مالک بیرون ملک مقیم ہے۔ شہری کے مطابق جس اراضی پر کھوکھر پیلس تعمیر کیا گیا ہے اس میں اس کی 34مرلے اراضی بھی آتی ہے۔ عدالت کو بتایاگیا کہ کھوکھر برادران نے 500ایکڑ سرکاری اراضی قصور میں حاصل کر رکھی ہے جس میں کاشتکاری کی گئی ہے جس پر چیف جسٹس نے فوری طور پر قصور کی 500ایکڑ سرکاری اراضی کھوکھر برادران سے واگزار کرا کے سرکاری تحویل میں دینے کا حکم دیا ۔ ایس پی نے عدالت کو بتایا کہ دوران تفتیش جب سیف الملوک سے اراضی سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کو پٹواری اور تحصیلدار تک نام تک یاد نہیں تھا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ان کھوکھروںکو کوئی

رعایت نہیں دی جائیگی، کھوکھر برادران اپنے علاقے میں منصف بنے بیٹھے ہیں، تصفیہ کرواتے پھرتے ہیں، بدمعاشی کرتے ہیں کوئی کیسے ان کے خلاف شکایت لیکر آئیگا۔ جس پر متعلقہ ایس پی کا کہنا تھا کہ کھوکھر برادران کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ تفتیش کیلئے مزید ایک ہفتے کی مہلت دی جائے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے ایک ہفتے کے اندر کھوکھر برادران کی زمینوں کی مکمل پڑتال کر کے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ اگر کھوکھر برادران تفتیش نہ کریں تو ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…