اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

انڈونیشیا میں لائیو کنسرٹ کے دوران سونامی کی تباہی کی ویڈیو وائرل

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ (این این آئی) انڈونیشیا میں سونامی سے 347 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حکام کے مطابق سینکڑوں افراد زخمی جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ انڈونیشیا ایک بار پھر سونامی کی زد میں، سمندر کی بپھری لہروں نے ہر طرف تباہی کی داستانیں چھوڑ دیں۔انٹرنیٹ پر انڈونیشیا کے طوفان کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں مقامی پاپ بینڈ کے لائیو کنسرٹ کے دوران لوگ موسیقی اور راگ رنگ میں مصروف تھے کہ اچانک طوفانی لہروں نے انہیں خاموشی سے آدبوچا۔ تیز

موسیقی کے شور میں لوگوں کو خبر ہی نہیں کہ کون سا طوفان ان کے سروں پر منڈلا رہا ہے۔ پاپ موسیقار اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کررہا تھا کہ اچانک لائٹیں جلنے بجھنے لگیں، پھر یکدم اسٹیج نیچے گرا جہاں پیچھے خوفناک طوفانی لہروں نے منٹوں میں پورے موسیقی کے میلے کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ پھر ہر طرف افراتفری کے مناظر دیکھنے میں آئے اور لوگوں نے اپنی جانیں بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی طرف دوڑ لگائی۔ مقامی میڈیا کے مطابق مقامی پاپ بینڈ کے تمام فن کار لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…