منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پہلے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہیں پھر میں۔۔۔!!! پاکستان کا وہ واحد شخص جسے سب سے آخر میں تنخواہ ملتی ہے ،یہ شخصیت عمران خان چاروں وزراء اعلیٰ اور گورنرز نہیں بلکہ کون ہے؟ہمدردی کی نئی مثال قائم کردی

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس  نے سرکاری ملازمین سے ہمدردی کی نئی مثال قائم کردی۔ اپنی تنخواہ اس وقت وصول کرتے ہیں جب ملک بھر کے سرکاری ملازمین کو تنخواہ مل جاتی ہے ۔روزنامہ دنیا  کے مطابق چیف جسٹس  ثاقب نثار کے علاوہ آج تک کسی جج نے اہل پاکستان سے ہمدردی کا اظہار اس طرح سے نہیں کیا ۔ جسٹس میاں ثاقب نثار نے بطور چیف جسٹس پاکستان سائلین کی دادرسی کے لیے 16،16گھنٹے کیسز کی سماعت کی اور سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے دن رات عدالتیں لگائیں لیکن یہ بات شاید کسی

کو معلوم نہیں کہ چیف جسٹس  اپنی تنخواہ کب وصول کرتے ہیں۔ جسٹس ثاقب نثار جب چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہوئے تو انہوں نے آڈیٹرجنرل پاکستان کو کہاکہ جب پورے پاکستان کے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہیں ان کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوجائیں تو اس کے بعد انہیں تنخواہ دی جائے ۔ اس دن کے بعد سے ہر مہینے آڈیٹرجنرل پاکستان ایک لیٹر سپریم کورٹ میں جمع کرواتے ہیں جس میں تمام اداروں کو تنخواہیں ادا کرنے سے متعلق بیان لکھاہوتا ہے ،جس کے بعد چیف جسٹس اپنی تنخواہ وصول کرتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…