ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

حوصلہ اللہ دیتا ہے ٗ میں نے حوصلہ نہیں چھوڑا ٗ مریم کو عدالت آنے سے پہلے کیا ہدایت کی؟نوازشریف نے آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کردیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد ٗ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ حوصلہ اللہ دیتا ہے ٗ میں نے حوصلہ نہیں چھوڑا ٗ مریم کو عدالت آنے سے میں نے روک دیا تھا ٗشہباز شریف، مریم نواز، میری گرفتاری اور میری بیگم کی وفات کے بعد میری والدہ اداس ہیں ٗ مریم کو اپنی والدہ کے پاس چھوڑا ہے ۔ پیر کو احتساب عدالت کے فیصلے کے بعدَ نواز شریف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حوصلہ اللہ دیتا ہے ٗمیں نے حوصلہ نہیں چھوڑا ٗمیرا عزم بلند اور مضبوط ہے۔ اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ مریم نواز نے

آنا تھا کیوں نہ آئیں؟ جس پر نوازشریف نے جواب دیا کہ مریم نواز کو میں نے روکا، وہ یہاں آکر پریشان ہوتیں۔انہوں نے کہاکہ میری والدہ 85 سال کی ہیں، مریم کو انکے پاس چھوڑا۔ نوازشریف نے کہاکہ شہباز شریف، مریم نواز، میری گرفتاری اور میری بیگم کی وفات کے بعد میری والدہ اداس ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ میری والدہ کی اداسی سے میرا دل روتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری چھو ٹی صاحبزادی بھی انگلینڈ سے آنا چاہتی تھی لیکن انہیں بھی منع کیا ۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے میڈیا اور اس موقع پر موجود تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…