اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے جس کے تحت نوازشریف کو سات سال قید اور دو مختلف بھاری جرمانے کیے گئے ہیں جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا گیا ہے ۔ نوازشریف کو 2.5 ملین ڈالر اور 1.5 ارب روپے جرمانہ کیا گیا ہے ۔ نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 10 سال کیلئے نااہل بھی کر دیا گیا ہے ۔ فیصلہ سننے کے بعد نوازشریف نے
عدالت میں استدعاکی کہ انہیں اڈیالہ کی بجائے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کیا جائے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جسے اب سنا دیا گیا ہے اور نوازشریف کی درخواست کو قبول کر لیا گیا ہے ۔عدالت نے نوازشریف کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے اڈیالہ جیل میں ان کی آمد کے پیش نظر تیاریاں کی جارہی تھیں جو اب دھری کی دھری رہ گئیں۔