اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل اور فلیگ شپ ریفرنسز کے محفوظ فیصلہ سنا دئیے گئے ہیں۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے فیصلے سناتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7سال قید اور ڈیڑھ ارب روپے اور 2.5ملین ڈالر جرمانے کی
سزا سنائی گئی ہے۔ نواز شریف خود بھی عدالت میں موجود تھے ۔فیصلے کے مطابق سزا سناتے ہوئےجیل بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے ۔جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا گیا ہے۔ جج احتساب عدالت کا کہنا تھا کہ فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم مجرم ثابت نہیں ہوتے۔