اسلام آباد(این این آئی)پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔واجد ضیاء نے ریلوے پولیس کے عہدے کا چارج سنبھالا تو ڈی آئی جی آپریشنز شارق جمال خان نے انہیں ریلوے پولیس کے مختلف امور پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر واجد ضیاء کا
کہنا تھا کہ ریلوے پولیس کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔گریڈ 21 کے افسر واجد ضیاء کا 19 دسمبر کو ایف آئی اے سے ریلوے پولیس میں تبادلہ کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی سربراہی واجد ضیاء کو سونپی تھی جو ایف آئی اے میں خدمات بھی انجام دے چکے ہیں۔