ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان اور پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی مشہوربالی ووڈ فلم ’’ہندی میڈیم‘ ‘کے سیکوئل میں اس بار شاہ رخ خان اور اداکارہ کاجول کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گذشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’ہندی میڈیم‘ عرفان خان اور صبا قمر کی باکمال اداکاری اور لا جواب کہانی کی بدولت شائقین کے دلوں کو متاثر کرنے میں بے انتہا کامیاب رہی جس کے بعد فلم میکرز نے ہندی میڈیم کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔فلم میں اس بار عرفان خان کے مد مقابل پاکستانی اداکارہ
صبا قمر ہوں گی یا نہیں اسکا حتمی اعلان نہیں کیا گیاجبکہ سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان عرفان کی بیٹی کا کردار نبھائیں گی اور ساتھ ہی بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور کاجول بھی فلم میں اہم کردار ادا کریں گے۔رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اور کاجول نے ابتدائی طور پر اگرچہ فلم میں کام کرنے کی مکمل یقین دہانی نہیں کروائی، تاہم انہوں نے اس کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔فلم ہندی میڈیم کے سیکوئل کی شوٹنگ امریکا میں کی جائے گی جس کا مختصر سا حصہ بھارت میں فلمایا جائے گا۔