پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

بھارت چھوڑ کر پاکستان چلے جاؤ،عامر خان اورنصیر الدین کودھمکی دے دی گئی

datetime 23  دسمبر‬‮  2018 |

ممبئی( آن لائن) بھارتی ہندو انتہا پسند جماعتوں نے نامور بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھارت چھوڑ کر پاکستان چلے جانا چاہئے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ ان دنوں بھارت میں مشکل وقت سے گزررہے ہیں، ہندوانتہا پسند جماعتیں ہاتھ دھو کر ان کے پیچھے پڑ گئی ہیں، بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا کی رکن منیشا کیاندے نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ

اگر نصیرالدین شاہ کو یہاں(بھارت میں) رہنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تو انہیں چاہئے کہ وہ پاکستان منتقل ہوجائیں۔منیشا کیاندے نے کہا کہ ہمارے جذبات بالکل اسی طرح مجروح ہوئے ہیں جیسے اس وقت ہوئے تھے جب عامر خان اوران کی اہلیہ کرن راؤ نے بھی اسی طرح کا بیان دیاتھا۔ ان کے بعد نصیر الدین شاہ دوسرے اداکار ہیں جنہوں نے بھارت میں رہتے ہوئے اور یہاں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس طرح کی زبان استعمال کی ہے، اگر وہ یہاں آرام دہ محسوس نہیں کرتے تو انہیں پاکستان چلے جانا چاہئے۔واضح رہے کہ نصیرالدین شاہ دوروز قبل اس وقت مشکل میں آگئے تھے جب انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھاکہ بھارت میں رہ کر وہ اپنے بچوں کے لیے فکر مند ہیں کیونکہ یہاں گائے کی جان کسی بھی پولیس اہلکار کی جان سے زیادہ قیمتی ہے۔ بھارتی ہندو انتہا پسند جماعتوں نے نامور بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھارت چھوڑ کر پاکستان چلے جانا چاہئے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ ان دنوں بھارت میں مشکل وقت سے گزررہے ہیں، ہندوانتہا پسند جماعتیں ہاتھ دھو کر ان کے پیچھے پڑ گئی ہیں، بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا کی رکن منیشا کیاندے نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نصیرالدین شاہ کو یہاں(بھارت میں) رہنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تو انہیں چاہئے کہ وہ پاکستان منتقل ہوجائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…