ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

ایران کے ساتھ انسانی ضرورت کے سامان کے سوئس چینل پر امریکا متفق

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برن(این این آئی)سوئٹرزلینڈ نے ایران پر امریکی پابندیوں کے بعد تہران کے ساتھ بنیادی انسانی ضرورت کے سامان کی ترسیل کے لیے متبادل مالیاتی چینل کا پروگرام تشکیل دیا ہے۔ دوسری جانب امریکا نے سوئٹرزلینڈ کے انسانی ضرورت کے سامان کے اس پروگرام سے اتفاق کیا ہے۔

خیال رہے امریکا اور یورپ ایران پر اقتصادی پابندیوں کے معاملے میں الگ الگ موقف رکھتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوئٹرزلینڈ ایران کے ساتھ بنیادی انسانی ضرورت کے سامان کی ترسیل کے ایک چینل کا آغاز کرنے کے قریب ہے۔ اس پروگرام کے تحت ایران کو خوراک، ادویات اور طبی آلات کی فراہمی میں سرگرم کمپنیوں کو ایران کے ساتھ کاروبار کی اجازت ہوگی۔کسی یورپی ملک کا یہ پہلا ایسا متبادل مالیاتی پروگرام ہے جسے امریکا نے موافقت کا عندیہ دیا ہے۔امریکا اور سوئٹرزلینڈ کے درمیان جاری رہنے والے مذاکرات میں انسانی امداد ایک حساس موضوع رہا ہے۔ یہ پروگرام ایک ایسے وقت میں تشکیل دیاگیا ہے جب دوسری جانب یورپی ملکوں کی طرف سے ایران کے ساتھ تجارت کو وسعت دینے کے ایک نئے منصوبے پر کام جاری ہے۔امریکا کے ایران کے ساتھ کاروباری تعلقات ختم کرنے کے اعلان کے بعد سوئٹرزلینڈ نے تہران کو انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے مسلسل مذاکرات کیے ہیں۔ امریکا نے یورپی یونین کے موقف کی مخالفت کی ۔ یورپ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے ساتھ تہران کے ساتھ وسیع پیمانے پر تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے بھی کوشاں ہے۔سوئس اقتصادی امور کے عہدیداروں نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ حکومت ایران کو انسانی ضرورت کا سامان مہیا کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کررہا ہے۔ بہت جلد ہم اس پروگرام کا آغاز کریں گے تاہم اس کی تاریخ نہیں دی جاسکتی۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…