جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

فلم’ ’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی چین میں نمائش کرنے کا فیصلہ

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارت میں فلاپ ہونے والی عامر خان کی فلم’ ’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی چین میں نمائش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔2018 بالی ووڈ کے دو بڑے خانز عامر اور سلمان خان کے لیے بہت ہی خراب رہا ہے، اس سال ریلیز ہوئی سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ اور عامر خان کی

’ٹھگز آف ہندوستان‘ باکس آفس پر اوندھے منہ گر پڑی ہیں، یہ دونوں ہی فلمیں بہت بڑے پیمانے پر ریلیز کی گئی تھیں لیکن دونوں فلموں کو باکس آفس پر توقع کیمطابق نتیجہ نہیں دے سکیں۔بڑے بجٹ کے ساتھ چھوٹا بزنس کرنے والی ’ ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کو اب بھارت سے باہر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فلم اب 28 دسمبر کو چین میں ریلیز ہوگی۔ عامر خان اس وقت چین میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی فلم کی پرموشن کے لیے مختلف پروگرامات میں شرکت کررہے ہیں، سپر اسٹار نے بھارت میں فلم فلاپ ہونے کے داغ کو دھونے کے لیے’ٹھگز آف ہندوستان‘ کو چین میں بھرپور انداز میں کامیاب کرانے میں کوشاں ہیں اور انہیں امید ہے کہ فلم غیرملکی سرزمین پر شائقین کے دل جیت لے گی۔واضح رہے کہ325 کروڑ کے بڑے بجٹ سے بننے والی فلم ’ ٹھگز آف ہندوستان ‘ باکس آفس پرناکام رہی تھی، فلم میں عامر خان، امیتابھ بچن، کترینہ کیف اورفاطمہ ثنا شیخ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…