پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ارب پتی امریکی ایلون مسک بولی وڈ فلم کے مداح نکلے

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)خلائی میدان ہو یا گاڑیوں کی صنعت میں انقلاب ہو یا ٹریفک جام کا مسئلہ حل کرنے کا عزم، ایلون مسک کا نام کسی کے لیے انجان نہیں مگر وہ ایک بولی وڈ فلم کے مداح ہوسکتے ہیں، یہ کس نے سوچا ہوگا؟کم از کم ان کی ایک ٹوئیٹ سے تو کچھ ایسا ہی عندیہ ملتا ہے۔

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے گزشتہ روز اپنی ایک ٹوئیٹ میں بولی وڈ فلم باجی راؤمستانی کا ایک منظر ٹوئیٹ کیا۔تصویر میں تو کوئی خاص بات نہیں مگر ٹوئیٹ کا کیپشن ضرور خاص تھا جس میں فلم کے نام کے آگے پیچھے دل بنا ہوا تھا جبکہ ایک یوٹیوب لنک بھی موجود تھا جو کہ گانے ’’دیوانی مستانی‘‘ کا تھا۔اس فلم میں رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔یہ تو ایلون مسک نے نہیں لکھا کہ انہیں فلم پسند آئی یا گانا مگر 2015 کی یہ فلم تین سال بعد اسپیس ایکس کے بانی کی توجہ کا مرکز بنی ہے۔اس ٹوئیٹ پر لوگوں کا کافی ردعمل سامنے آیا جسے ہزاروں بار ری ٹوئیٹ کیا گیا جبکہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایروس ناؤنے بھی اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ یہ فلم ڈیجیٹل ویونگ کے لیے دستیاب ہے۔ویسے تو ایک ہندی یا اردو نہ جاننے والے شخص کے لیے کسی بولی وڈ فلم کو پسند کرنا کچھ عجیب لگتا ہے مگر ایلون مسک کے اکثر منصوبوں جیسے ہائپر لوگ یا مریخ تک انسان بردار مشن بھیجنے سے زیادہ عجیب نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…