پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نوازشریف کو سزا ہوگی یا نہیں ؟بڑی پیشگوئی کردی گئی

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما جاوید ہاشمی نے پیش گوئی کی ہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کو احتساب عدالت کی جانب سے فلیگ شپ اور العزیزیہ کیس میں ہر قیمت پر سزا ہو گی کیونکہ ادارے انہیں (کیسز ) کو غلط ثابت نہیں ہونے دیں گے ۔اتوار کے روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ نیب کا مقصد سیاستدانوں سے ان کی وفاداریاں تبدیل کروانا ہے۔

اگر نواز شریف کو سزا ہوئی تو میں یہ فیصلہ منظور نہیں کروں گا۔جنوبی پنجاب صوبہ بنانے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ آخری مراحل میں ہے اور صرف پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے یو ٹرن کی وجہ سے یہ کام رک سکتا ہے ،تاہم اس معاملے پر حکومت کے لیے یو ٹرن لینا آسان نہیں ہوگا۔شہباز شریف کی جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے مطالبے کے حوالے سے جاوید ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے اس کی پہلے ہی پیش گوئی کردی تھی۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تقریباً تمام جماعتوں نے اس کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی )کے سربراہ بننے کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے خود اپنے پروڈکشن آرڈر دے سکیں گے۔انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان دنیا بھر میں تقاریر کر رہے ہیں ،تاہم قومی اسمبلی کے اجلاس سے غائب ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پارلیمانی کے بجائے صدارتی نظام کی حمایت کرتے ہیں وہ اس قابل ہی نہیں کہ اسمبلی میں سوالات کا جواب دے سکیں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ میڈیا کو سینسر شپ کا سامنا اور میڈیا ورکرز جنہوں نے اس انڈسٹری کو منافع بخش بنایا کونوکریوں سے نکالا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ورکرز کو یا تو نوکریوں سے نکالا جارہا ہے یا ان کی تنخواہ کاٹی جارہی ہے، میڈیا کی آزادی کے لیے جدو جہد کرنے والے افراد کی تعداد میں کمی آرہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…