ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

رحمان بابا ایکسپریس کا افتتاح ،ٹرین کا کرایہ کتنا رکھا گیااوریہ پشاور سے کراچی کتنے گھنٹے میں پہنچے گی؟شیخ رشید نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(سی پی پی ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پشاور کینٹ میں رحمان بابا ایکسپریس کا افتتاح کردیا ہے۔ ٹرین کا کرایہ 1,350 روپے رکھا گیا ہے اور یہ 26 گھنٹے میں پشاور سے کراچی کا فاصلہ طے کرے گی۔ ٹرین 10 بجے کینٹ سٹیشن سے روانہ ہوگی اور اس میں میں 11 بوگیز ہیں، ہر بوگی میں 80 سے 90 مسافروں کیلئے انتظامات کیے گئے ہیں۔ ٹرین پشاور سے راولپنڈی اور وہاں سے وزیر آباد اور براستہ فیصل آباد کراچی پہنچے گی۔

وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی بھی تقریب میں موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے 100دنوں میں 20ٹرینیں چلائی ہیں اور یہ ٹرینیں ایکسپورٹ نہیں کی بلکہ ریلوے مزدوروں نے خود بنائی ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایک ماہ کیلئے ونٹر ٹرین چلانے کا اعلان کردیا،ان کا کہناتھا کہ اگلے سال 20 ٹرینیں چلائیں گے،ہمارااصل ٹارگٹ مال گاڑیوں میں اضافہ کرناہے،شیخ رشید نے کہا کہ کراچی سے پشاورتک تمام ریلوے ٹریک بدلا جائیگا، کراچی سے پشاور تک 8 گھنٹے میں پہنچاجاسکے گا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ سفاری ٹورازم کیلئے 3 ٹرینیں چلائیں گے،انہوں نے کہا کہ ریلوے میں 30 ارب روپے تنخواہوں میں جاتے ہیں،شیخ رشید کا کہناتھا کہ چوروں،لٹیروں کوسزائیں نہ ملیں توملک کی بنیادیں ہل جائیں گی،عوام نے کسی چورکوپی اے سی کاچیئرمین بنانے کیلئے ووٹ نہیں دیئے تھے،اب جھنڈے والی گاڑی میں چیئرمین پی اے سی عدالت جائیگا،ان کا کہناتھا کہ مجھ سے زیادہ چیئرمین پی اے سی کاپروٹوکول ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپناتابوت کندھے پر لیکرسیاست کرتاہوں،کوئی سیاستدان ایسانہیں جو 8ویں باروزیربناہو،شیخ رشید نے کہا کہ کرپشن کاایسا خاتمہ کریں گے کہ لوگ یادرکھیں گے،لوگوں نے عمران خان کواس لئے ووٹ دیئے کہ کرپٹ لوگ جیل میں ہوں۔ شیخ رشید کا کہناتھا کہ رحمان بابا ایکسپریس عمران خان کا تحفہ ہے۔

ہم نے 100 دنوں میں 20 ٹرینیں چلائیں،اگلے سال ان شااللہ 20 ٹرینیں چلائیں گے ،انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل ٹارگٹ فریٹ ٹرین ہے ،10 ٹرینیں چلا رہے ہیں وزن 8 ٹرینوں والا ہے ،ایک دو ٹرینیں پرائیویٹ سیکٹرکو دینے کیلئے بھی تیار ہیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ پسنجر ٹرین سے بھی نفع لینا چاہتے ہیں ،قبضہ مافیا سے ریلوے اراضی واگزار کرا رہے ہیں،توقع رکھتے ہیں خیبرپختونخوا حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…