بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

بیرون ملک سے پاکستان موبائل فون لانے والے ہوشیار، ائیر پورٹ پر آپ کے پاس اگر یہ دستاویزات نہ ہوئیں تو مشکل میں پڑ جائیں گے، تفصیلات جاری

datetime 22  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور (نیوز ڈیسک) حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے موبائل فون کی رجسٹریشن کروانا لازمی قرار دیا ہے، یہ موبائل ائیرپورٹ پر بھی رجسٹرڈ کروائے جا سکتے ہیں اس کے علاوہ کسٹم آفس میں رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔ اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک صارف نے اپنے تجربے کو شیئر کیا اور لوگوں کی آسانی کے لیے رجسٹریشن کے عمل میں درکار دستاویزات اور دیگر معلومات بھی دیں،

سلمان افضل نامی صارف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’وہ حضرات و خواتین جو لاہور ائیرپورٹ لینڈ کریں اور اپنا موبائل رجسٹرڈ کروانا چاہتے ہیں یہ چیزیں پاس رکھیں، پاسپورٹ کاپی، شناختی کارڈ کاپی، بورڈنگ پاس، ٹکٹ کی اضافی کاپی، ورنہ آپ کو اتنا ذلیل کیا جائے گا کہ آپ کی سوچ ہے اور کاپی کروانے کے لیے الگ خوار ہوں گے اور لائن میں دو گھنٹے پکے‘‘۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’مزید یہ کہ جب آپ لینڈ کریں اسی وقت اپنا موبائل رجسٹر کروا لیں چاہے جتنا بھی خوار ہوں، کاؤنٹر آپ کو ارائیول گیٹ کی بجائے 4 نمبر گیٹ پر ملے گا، اگر آپ سوچتے ہیں کہ بعد میں کسٹم آفس سے کروائیں گے تو نہیں ہوگا وہ آپ کو ائیرپورٹ ہی بھیجیں گے، یہ سب بکواس ہے کہ کسی مین کسٹم آفس سے ہو جاتا‘‘۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ’’قانون پر اعتراض نہیں ہے لیکن، ایک سافٹ وئیر بنانے میں کتنا وقت لگتا کہ آپ اپنا پاسپورٹ نمبر ڈالیں یا جو بھی لنک ہو سسٹم سے اور جو ایک موبائل ڈیوٹی فری ہے وہ آئی ایم آئی ڈال کر رجسٹر ہو جائے۔ چار kiosk سیلف سروس لگا دیں اور جان چھوٹے۔ ’’سیلف سروس‘‘۔  حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے موبائل فون کی رجسٹریشن کروانا لازمی قرار دیا ہے، یہ موبائل ائیرپورٹ پر بھی رجسٹرڈ کروائے جا سکتے ہیں اس کے علاوہ کسٹم آفس میں رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…