اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

شام سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد کرد فورسز نے فرانس سے مدد مانگ لی

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق (این این آئی)امریکی حکومت کی جانب سے شام سے فوج واپس بلانے کے اعلان کے بعد امریکی حمایت یافتہ ’کرد فورسز‘ ایک نئی مشکل سے دوچار ہوگئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شام کی کرد فورسز نے امریکی انخلاء کے اعلان کے بعد فرانس سے فوجی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیرین ڈیموکریٹک کونسل کے ایک وفد نے شمالی شام سے امریکی فوج کے انخلاء کے اعلان کے بعد فرانسیسی حکام کیساتھ ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں امریکی اعلان کے نتائج اور مضمرات پر بات کرنے

کے ساتھ ساتھ پیرس سے مدد کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔شام میں کردوں کی نمائندہ ڈیموکریٹک کونسل کے سیاسی بیورو کی عہدیدار الھام احمد نے فرانس سے شمالی شام کے علاقوں کو نو فلائی زون قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے کہ اگر ہمیں ترکی کی طرف سے ممکنہ حملے کیلئے اپنی فورسز تعینات کرنا پڑتی ہیں تو اس کے نتیجے میں داعش کے خلاف جاری کارروائی روک جائے گی ۔الھام احمد نے شام میں داعش کے خلاف سرگرم عالمی اتحاد سے اپیل کی کہ وہ داعش کے خطرات کے مکمل خاتمے تک اپنا مشن جاری رکھیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…