ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

’’امریکہ کے کئی سرکاری محکموں میں شٹ ڈائون‘‘ کتنے لاکھ سرکاری ملازمین فارغ ، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ،ساری صورتحال کی وجہ کیا چیز بنی؟ جانئے

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں ری پبلکن اور ڈیموکریٹ اراکین بجٹ تنازع حل کرنے میں ناکام، امریکہ کے کئی سرکاری محکموں میں شٹ ڈائون کا آغاز، 8لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین متاثر۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں بجٹ تنازع حل نہ ہو سکا ہے اور ریپبلکن اور ڈیموکریٹ اراکین کے درمیان ڈیڈ لاک کے بعد اب امریکہ کے کئی سرکاری محکموں میں شٹ ڈائون کا

آغاز ہو گیا ہےجس سے 8لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین متاثر ہونگے جبکہ شٹ ڈائون کے باعث 4لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین بغیر تنخواہ کام کرنے پر مجبور ہیں اور دوسری طرف اس صورتحال میں امریکی سٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ارضی اخراجات بل پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہونے پر امریکی حکومت نے شٹ ڈائون کا باضابطہ اعلان کردیا جس کے بعد حکومتی سرگرمیاں جزوی طور پر فوراً معطل ہوجائیں گی۔10 لاکھ وفاقی ملازمین متاثر ہوسکتے ہیں۔ امریکہ میں شٹ ڈائون روکنے کیلئے ایوان نمائندگان میں عارضی اخراجات کا بل منظور کرلیا گیا تھا لیکن سینٹ میں رائے شماری ہوئی تو ٹرمپ انتظامیہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکی حکومت کو بل پاس کرانے کیلئے 60 ووٹ درکار تھے لیکن سینٹ میں عارضی اخراجات پر ہونے والی ووٹنگ میں 49، 50 کا تناسب رہا جس کے بعد باقاعدہ شٹ ڈائون کا اعلان کردیا گیا۔ صدر ٹرمپ کی مدت صدارت کا ایک سال کل مکمل ہورہا ہے اور امریکہ میں اس سے پہلے شٹ ڈائون 2013ء میں اوباما دور میں ہوا جب 8 لاکھ سرکاری ملازمین کو عارضی چھٹیوں پر بھیج دیا گیا تھا۔ حکومتی سرگرمیوں میں اہم جیسے کہ قومی سلامتی، ڈاک سروسز، ایئر ٹریفک کنٹرول، فائر بریگیڈ، جیل خانہ جات اور بجلی کی فراہمی اس شٹ ڈائون سے متاثر نہیں ہوگی تاہم پارکس اور یادگار مونیومنٹس بند ہوجائیں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس کے مطالبات نے امریکی قوم کویرغمال بنا لیا ہے۔ ڈیموکریٹس کو ہماری فوج اور تحفظ کے بجائے غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے زیادہ تشویش ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…