غزہ(این این آئی)غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔جمعہ کو فلسطینیوں نے غزہ کی باڑ کیساتھ مظاہرہ کیا اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر فائرنگ کی ۔فائرنگ سے زخمی ہونیوالے صحافی اور امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔مارچ سے جاری ہفتہ وار مظاہروں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد238 ہوگئی۔