بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

دپیکا کے دولہا رنویر سارہ اور کارتک کیلئے میچ میکر بن گئے

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) دپیکا کے دولہا رنویر سنگھ چھوٹے نواب سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان کیلئے میچ میکر بن گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ 28 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں ان کیساتھ سارہ علی خان جلوہ گر ہوں گی۔

تاہم دونوں فلم کی ریلیز سے قبل تشہیر میں مصروف ہیں۔حال ہی میں بالی ووڈ ستاروں نے لوک میٹ ایوارڈز تقریب میں شرکت کی جس میں رنویر سنگھ سارہ علی خان اور اداکار کارتک آریان بھی شامل تھے۔اس دوران رنویر سنگھ نے سارہ اور کارتک کی ملاقات کروائی اور دونوں سے چھیڑ چھاڑ بھی کی۔گزشتہ دنوں سارہ علی خان اپنے والد کے ہمراہ بھارت کے مقبول ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں جلوہ گر ہوئی تھیں جس میں اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ ’وہ کارتک آریان کے ساتھ ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں کیونکہ انہیں وہ پسند ہیں‘۔بعد ازاں کارتک آریان نے بھی اداکارہ کے بیان پر ایک انٹرویو میں سارہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے تھے۔رنویر سنگھ نے پہلی مرتبہ سارہ علی خان کو کارتک آریان سے شرارتی انداز میں متعارف کروایا اور کہا کہ بڑی خوشی ہوئی آپ دونوں کو ملا کر، اس دوران رنویر نے مزاحیہ انداز میں دل کا ایموجی بنا کر بھی دونوں کو تنگ کیا۔اس پر کارتک اور سارہ دونوں نے قہقہے بھی لگائے اور رنویر سنگھ کو چپ ہونے کا بھی کہا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس کے بعد مداحوں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ دونوں کو ایک ساتھ فلم کرنی چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…