ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی فلموں نے 2018ء میں 250 کروڑ کا بزنس کیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے سال 2018ء بزنس اور معیار کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس سال تمام پاکستانی فلموں نے صرف 150 اسکرینز سے 250 کروڑ روپوں سے زیادہ کا ریکارڈ بزنس کیا۔’جوانی پھر نہیں آنی2 ‘سال کی ہی نہیں تاریخ کی سب سے کامیاب فلم قرار پائی، اس فلم نے پہلی بار 50 کروڑ کا سنگ میل عبور کیا اور دنیا بھر میں 65 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا۔

اس سال علی ظفر نے فلم ’طیفا اِن ٹربل ‘سے اپنی پہلی پاکستانی فلم ریلیز کی،فلم نے اپنے گانوں اور ایکشن سے بغیر عید اور چھٹیوں کی مدد کے کامیابی کے نئے ریکارڈز بنائے۔پاکستان کی سب سے بڑ ی اور کامیاب اینی میٹڈ فلم ‘ڈونکی کنگ ‘نے نہ صرف باکس آفس پر ریکارڈ بنائے بلکہ مارکیٹنگ،نیوز اور یوٹیوب پر بھی اپنا راج قائم کیا۔فلم نے ملک بھر میں24 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔2018ء میں’دی لیجنڈ آف اللہ یار ‘اور ’تین بہادر ‘کا تیسرا حصہ بھی ریلیز ہوا،ان دونوں فلموں کی کوالٹی بھی بہت اچھی تھی ۔ڈراونی فلم پری اس سال دو بار ریلیز ہوئی اس فلم کو بالی ووڈ کی پری کی وجہ سے کافی ہائپ ملی،اس سال 3 ویمن اورینٹڈ فلمیں پنکی میم صاحب،کیک اور موٹر سائیکل گرل بھی ریلیز ہوئیں۔پاکستان کی دو بڑی سپر اسٹار مہوش حیات اور ماہرہ خان کی فلمیں عید پر ریلیز ہونے کے باوجود زیادہ نہیں چلیں اور ان سے زیادہ مایا علی کو پسند زیادہ کیا گیا۔آئٹم نمبر ہونے کے باوجود حمزہ نے یو ٹرن لیکر جوانی پھر نہیں آنی ٹو میں سپیشل اپیئرنس دی لیکن ان کی فلم پرواز ہے جنون جس میں احد رضا میر اور ہانیہ عامر نے بھی زبردست پرفارمنس دی سال کی دوسری کامیاب ترین فلم قرار پائی۔2018میں فلاپ ہونے والی فلموں میں آزاد اور آزادی دونوں شامل تھی اس کیساتھ شور شرابہ اور جیک پاٹ بھی ناکام ہوئیں۔اس سال کی سب سے پہلے ریلیز ہونے فلم پرچی نے باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی اور ایسا آغاز کیاجس کے بعد 2018 پاکستان فلم انڈسٹری کے اہم سالوں میں سے ایک سال بن گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…