اسلام آباد (آن لائن) بالی ووڈ نہیں بلکہ ہالی ووڈ سے ٹکر، فواد خان اور مائرہ خان کی پہلی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے پہلے ٹریلر نے ہی سب کو چونکادیا،فواد خان اور مائرہ خان کی پہلی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا فلم میں فواد اور ماہرہ کے ساتھ ساتھ حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک، شفقت چیمہ، گوہر رشید، فارس شفیع، نیئر اعجاز، صائمہ بلوچ اور علی عظمت سمیت دیگر نظر آئیں گے۔
مگر یہ فلم مولا جٹ (فواد خان) اور نوری نت (حمزہ علی عباسی) کے گرد گھومتی نظر آتی ہے اور یہ پہلی پاکستانی فلم بھی ثابت ہوگی جو پاکستان کے ساتھ ساتھ چین میں بھی بیک وقت ریلیز ہوگی۔ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایکشن سے بھرپور فلم ثابت ہونے والی ہے اور یہ ماضی کی مولا جٹ کی کہانی سے کافی مختلف بھی محسوس ہوتی ہے۔اسے پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین فلم بھی قرار دیا جارہا ہے اور ٹریلر دیکھ کر اس کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔پاکستانی فلم وار سے شہرت حاصل کرنے والے ڈائریکٹر بلال لاشاری اس پراجیکٹ پر کئی برسوں سے کام کررہے ہیں جس کی پہلی جھلک اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان رواں ماہ کے شروع میں کیا گیا تھا۔یہ فلم اگلے سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ بالی ووڈ نہیں بلکہ ہالی ووڈ سے ٹکر، فواد خان اور مائرہ خان کی پہلی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے پہلے ٹریلر نے ہی سب کو چونکادیا،فواد خان اور مائرہ خان کی پہلی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا فلم میں فواد اور ماہرہ کے ساتھ ساتھ حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک، شفقت چیمہ، گوہر رشید، فارس شفیع، نیئر اعجاز، صائمہ بلوچ اور علی عظمت سمیت دیگر نظر آئیں گے۔مگر یہ فلم مولا جٹ (فواد خان) اور نوری نت (حمزہ علی عباسی) کے گرد گھومتی نظر آتی ہے اور یہ پہلی پاکستانی فلم بھی ثابت ہوگی جو پاکستان کے ساتھ ساتھ چین میں بھی بیک وقت ریلیز ہوگی۔