اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

جھوٹی خبروں کی اشاعت اور پروپیگنڈہ، فیس بک اور ٹوئٹر نے اہم اسلامی ملک کے اکاؤنٹس بند کر دیے

datetime 21  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا (آئی این پی ) فیس بک اور ٹویٹر نے بنگلہ دیش میں انتخابات میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے حکومتی سربراہی میں چلنے والے اکاؤنٹس اور پیجز بند کردیئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹویٹر نے بنگلہ دیش میں جھوٹی خبروں کی اشاعت اور اپوزیشن کے خلاف پروپیگنڈا کے لیے استعمال ہونے والے حکمراں جماعت کے 9 پیجز اور 6 اکاونٹس بند کردیئے۔بند کیے جانے والے فیک اکاونٹس اور پیجز حکمراں جماعت کے زیراستعمال تھے اور ان کے ذریعے انتخابی مہم چلائی جا رہی تھی جس میں

اپوزیشن کے خلاف من گھڑت اور جھوٹی خبریں پوسٹ کی جاتی تھیں۔دوسری جانب بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسد الزماں خان کا کہنا ہے کہ جو افراد ان فیک اکاؤنٹس کو استعمال کررہے تھے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی، حکومت کی بدنامی کا باعث بننے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔واضح رہے کہ بنگلا دیش میں 30 ملین افراد فیس بک استعمال کرتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس نے یہ اقدام 30 دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا تاکہ یہ اکانٹس عام انتخابات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہوسکیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…