ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

امریکہ نے دو چینی ’ہیکرز ‘ پر فرد جرم عائد کردی

datetime 21  دسمبر‬‮  2018 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے چین کی جانب سے سائبر جاسوسی کے سلسلے میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے چین کے دو شہریوں پر ہیکنگ کی فرد جرم عائد کردی۔دونوں چینی افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ملک کیلئے کام کرتے ہوئے امریکہ سمیت تقریباً ایک درجن ملکوں کے سرکاری اداروں اور کمپنیوں سے ہیکنگ کے ذریعے ڈیٹا چرانے کی کوشش کی۔ان دو ہیکرز پر امریکی خلائی، ایوی ایشین

اور فارما سیوٹیکل سمیت اہم صنعتوں کے سسٹم میں گھس کر غیر قانونی طور پر حساس ڈیٹا چرانے کا الزام ہے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہیکرز کی شناخت زھو ہوا اور ڑانگ شلونگ کے نام سے ہوئی ہے جنہوں نے 12 امریکی ریاستوں کے 45 سے زائد اداروں کے سسٹم میں گھس کر سیکڑوں گیگا بائٹ ڈیٹا چوری کیا۔ان دونوں ہیکرز کو تاحال حراست میں نہیں لیا گیا جبکہ امریکہ کا چین سے قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں ہے لہٰذا ان دونوں چینی شہریوں کی گرفتاری سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔امریکہ کے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حکام نے ہیکرز کی اس کارروائی کو مخالف ملکوں کی جانب سے امریکہ کے خلاف منظم طریقے سے ہیکنگ کے ذریعے خفیہ معلومات چرانے کی مہم کا حصہ قرار دیا۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرس ورے نے کہا کہ چین کے ریاستی عناصر معاشی جاسوسی میں سب سے زیادہ متحرک ہیں، ہم مقابلے کی فضا کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن غیر قانونی ہیکنگ یا خفیہ معلومات چرانے جیسے گھناؤنے اقدامات کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…