ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے سپر سٹار اداکار سلمان خان کا ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی سالگرہ کو منفرد بنانے کا فیصلہ ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہر سال سپر اسٹار سلمان خان کی سالگرہ کا ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔اس موقع پر دنیا بھر میں موجود ان کے مداح جہاں مختلف انداز میں سلو میاں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں وہیں ان کے متوالے سلو میاں کے گھر کے باہر جمع ہو کر محبت کا
اظہار کرتے ہیں۔سلمان خان رواں ماہ 27 دسمبر کو 53 برس کے ہوجائیں گے اور سلو میاں کی سالگرہ کو منفرد بنانے کے لیے اس بار فارم ہاوس کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں سالگرہ کی تقریب 26 دسمبر سے شروع ہو جائے گی اور 28 دسمبر تک جاری رہے گی۔ سلمان خان کی سالگرہ میں ان کے قریبی دوست اور ارباز خان اور سہیل خان سمیت دیگر خاندان کے افراد شریک ہوکر ان کی سالگرہ کو یاد گار بنائیں گے۔