بیجنگ (آئی این پی) چینی گلوکارہ نے ہندی گانا گا کر عامر خان حیران کو حیران کرکے رکھ دیا۔ چین کے دورے پر عامر خان کو اس وقت ایک چینی خاتون نے حیران کر دیا جب نامور بالی وڈ فلم سیکرٹ سپر اسٹار کا مشہور گیت ‘تیری ہی بولی بولوں گی گاتے ہوئے
ایسے سر لگائے کہ عامر خان بھی دنگ رہ گئے ۔عامر خان نے چینی خاتون کی گائیکی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ایک مشکل گیت نہایت عمدگی سے گا یا ہے ۔یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب مقبول ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔