ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

شام سے امریکی فوج کی واپسی کے فیصلے کا پیشگی علم تھا‘ کرد عہدیدار

datetime 21  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(این این آئی)شام سے امریکی فوج کی واپسی کے اعلان پر جہاں امریکا نواز قوتوں کو تشویش ہوئی ہے وہیں ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے فوج واپس بلانے کے فیصلے کا انہیں بہ خوبی علم تھا۔شمالی اور شمال مشرقی شام میں کرد جنگجوؤں کی سفارتی تعلقات کمیٹی کے ترجمان کمال عاکف نے انکشاف کیا کہ شام سے امریکی فوج کے انخلاء کا فیصلہ اچانک نہیں بلکہ انہیں پہلے سے اس کا علم تھا۔

عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام سے امریکی فوج کی واپسی کا فیصلہ نا مناسب ہے اور اس کے محاذ جنگ پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں داعش کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے دوگنا کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکی فیصلے کے نتیجے میں شام میں انتہا پسندی کی جڑیں دوبارہ پھیلنے اور داعش کو دوبارہ نشو نما پانے میں مدد ملے گی۔ کمال عاکف نیکہا کہ داعش صرف مقامی خطرہ نہیں جسے نظرانداز کردیا جائے بلکہ یہ تنظیم پوری دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ لہٰذا اس کے خلاف کارروائی پوری قوت کے ساتھ جاری رہنی چاہیے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں موجود امریکی فوج کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شام کی لڑائی میں اب امریکی فوج کا کوئی کردار باقی نہیں رہا ہے اور ہم اس جنگ میں اپنی فوج کو مزید نہیں جھونکیں گے۔امریکی صدر کے شام سے فوج واپس بلانے کے فیصلے پر ان کے اتحادی ممالک حتیٰ کہ ان کی اپنی جماعت نے بھی شدید تنقید کی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…