ہفتہ‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2024 

فاٹا انضمام کے بعد جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا کریڈٹ بھی عمران خان کو جائیگا ،کریڈٹ لینے کی دوڑ عملی اقدام سے پہلے ہی شروع،چودھری فواد حسین نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ فاٹا انضمام کے بعد جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا کریڈٹ بھی عمران خان کو جائیگا ،سابق دور میں جہلم‘ لودھراں‘ چکوال اور دیگر اضلاع میں مخصوص طریقے سے پیسہ خرچ کرنے کے باعث یہ علاقے لاہور اور دیگر اضلاع کی طرح ترقی نہیں کرسکے،کسی رکن قومی اسمبلی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا ،

ایوان میں تقریریں کرنا آسان لیکن عملی کام میں ساتھ نہیں دیا جاتا،این ایف سی کی تشکیل کیلئے تاحال سندھ حکومت نے اپنا نمائندہ نامزد نہیں کیا۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے کہا کہ جب فاٹا کا انضمام ہو رہا تھا تو اس وقت وعدہ کیا گیا تھا کہ این ایف سی کے شیئرز میں فاٹا کا حصہ رکھا جائے گا‘ جب این ایف سی ایوارڈ کی تشکیل کا مرحلہ آیا ہے تو سندھ حکومت نے تاحال اپنا نمائندہ ہی مقرر نہیں کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ سابق دور حکومت میں لاہور میں فی کس آمدن 7100 روپے اور راجن پور کی فی کس آمدن 2400 روپے تھی اور دیگر اضلاع کی فی کس آمدن بتدریج کم تھی۔ یہی سابق حکومت کی سیاست تھی کہ چند اضلاع کو نوازا جائے اور باقی علاقے محرومیوں سے باہر نہ آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے اجلاس کے دوران یہ ہدایات دی ہیں کہ تمام بڑے شہروں کا ڈویلپمنٹ پلان لے کر آئیں۔ ہمارا یہ وعدہ ہے کہ وسائل کی مساوی تقسیم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کے مدینہ طرز کی ریاست کے وژن کے مطابق غریب طبقہ کو اوپر لانا ‘ پسے ہوئے طبقات کے ساتھ کھڑا ہونا‘ وسائل کی مساوی تقسیم اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے‘ ہر سطح پر اس ضمن میں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کسی رکن قومی اسمبلی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا اور جس رکن کا نام ای سی ایل پر تھا وہ بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں آکر تقریریں کرنا تو آسان ہے لیکن جب عملی اقدام کا وقت آتا ہے تو سب سائیڈ پر ہو جاتے ہیں۔ جنوبی پنجاب صوبہ کے لئے کون کتنا مخلص ہے یہ پوری قوم جانتی ہے۔ انشاء اللہ فاٹا کے انضمام کے بعد جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا کریڈٹ بھی وزیراعظم عمران خان کو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…