پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

پابندیاں ختم ہونے سے نئی زندگی ملی ہے، محمد عامر

datetime 20  مئی‬‮  2015 |

سڈنی(نیوزڈیسک) فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے ان پر لگائی گئی پابندی سے وہ بہت مایوس ہوگئے تھے لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ انہیں نئی زندگی ملی ہے۔آسٹریلوی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران محمد عامر نے اعتراف کیا کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی وجہ سے 5 سالہ پابندی کا شکار ہونے کے بعد وہ کرکٹ کو تقریباً خیرباد کہہ چکے تھے، ان کی آمدنی کا واحد ذریعہ صرف اور صرف کرکٹ تھا لیکن انہیں گیند کو ہاتھ لگانے کی بھی اجازت نہیں تھی جو ان کے لیے بہت تکلیف دہ تھا تاہم اب وہ دوبارہ کرکٹ کے میدانوں میں اپنی کھوئی ہوئی ساخت بحال کرنے میں مصروف ہیں۔ انہیں نئی زندگی ملی ہے اور وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ ا±ٹھاتے ہوئے پاکستان کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔ وہ مرحلہ وار بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے پوری طرح ردھم میں ہونا ضروری ہے۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے میدان میں واپسی کے بعد سے وہ شائقین کی جانب سے ملنے والی حوصلہ افزائی سے بہت خوش ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی سچ ہے کہ بہت سے لوگ ان کی واپسی پر خوش نہیں لیکن بطور کرکٹر ان کی ذمہ داری میدان پر کارکردگی دکھانا اور پاکستانی عوام کو مایوس نہ کرنا ہے۔دوسری جانب محمد عامر کے منیجر سید نعمان نے کہا کہ آسٹریلیا کے بگ بیش ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے انہیں پیشکش ہوئی ہے تاہم عامر کی ترجیح ستمبر میں شروع ہونے والے پاکستان کے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں کھیلنا ہے تاکہ وہ آئندہ پاک بھارت سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ بن سکیں۔محمد عامر ٹیسٹ میں 51، ون ڈے میں 25، اور ٹی ٹوئنٹی میں 23 وکٹیں لے چکے ہیں تاہم ان پر 2010 میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں 5 سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی جو ستمبر میں ختم ہوجائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…