اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

64 ہزار بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز پنجاب کے اہم شہرسے برآمد ،وزیر مملکت داخلہ شہر یار آفریدی نے والدین کو خبردارکردیا، افسوسناک انکشافات

datetime 18  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیرمملکت داخلہ شہریارآفریدی نے والدین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ64 ہزار بچوں کی غیر اخلاقی وڈیوز سرگودھا سے برآمد ہوئیں،جدید ٹیکنالوجی پر والدین کا چیک اینڈ بیلنس ضروری ہے ٗڈرگ مافیا ہماری نسلوں کو تباہ کررہاہے، اپنے بچوں پرنظر رکھیں ٗ موجودہ دور حکومت میں کوئی بھی شخص قانون کو ہاتھ میں نہیں لے سکتا ٗنئے پاکستان میں قانون سب کیلئے برابر ہے۔ منگل کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت داخلہ شہریارآفریدی نے کہا کہ

خودکش بمبار چند سو افراد کو اور مافیا منشیات کے ذریعے قوم کو ہدف بناتا ہے، صرف چرس پینے والا نہیں پکڑا جائیگا ، مافیا کو بھی قانون کی گرفت میں لائیں گے، منشیات فروشوں اور غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے ساتھیوں کو بھی پکڑیں گے۔وزیر مملکت نے کہا کہ والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں، جدید ٹیکنالوجی پر والدین کا چیک اینڈ بیلنس ضروری ہے، بچوں کو موبائل فون یا دیگر اشیا دینے سے پہلے جاننا ہوگا اس پر بچے کیا استعمال کر رہے ہیں، ان ڈیوائسز کے استعمال سے بچے تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ سرگودھا سے بچوں کی 64 ہزار غیراخلاقی وڈیوز برآمد ہوئیں، بچوں کی عزتوں سے کھیلنے والے اگریہ سمجھتے ہیں کہ ان کے خلاف کچھ نہیں ہوگا، ایسا نہیں،غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی اور انہیں عبرت کا نشانہ بنائیں گے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ والدین کو آگاہی نہیں کہ بچے کس تباہی کے طوفان میں دھنسے ہوئے ہیں، بچوں کے اسکول بیگ میں کرسٹل آئس، منشیات و دیگر چیزیں موجود ہوتی ہیں، منشیات فروش 75 فیصد بچوں کو آئس کا شکار کیے ہوئے ہیں،طالب علموں کی ایک بڑی تعداد کرسٹل کے نشے میں مبتلا ہے، 45 فیصد بچے منشیات بالخصوص آئس کرسٹل کا استعمال کرتے ہیں ٗاب صرف چرس پینے والا نہیں پکڑا جائے گا، مافیا کو بھی قانون کی گرفت میں لائیں گے۔شہریارآفریدی نے کہا کہ

جبری مشقت لینے والوں سے بھی نمٹنا ہوگا، پولیس اورتمام اداروں کو نوجوانوں کو اپنے ساتھ ملانا ہوگا، وزیراعظم کے حکم پر پولیس نے سخت ترین کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔ پاکستان کے مستقبل کیلئے اقدامات کررہے ہیں، بچے اور بچیاں مل کرپاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں گے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ موجودہ دور حکومت میں کوئی بھی شخص قانون کو ہاتھ میں نہیں لے سکتا ٗنئے پاکستان میں قانون سب کیلئے برابر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…