اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی فلم،ریڈیو،ٹی وی اور سٹیج کے معروف اداکار علی اعجاز انتقال کرگئے،خاندانی ذرائع کے مطابق علی اعجاز کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔علی اعجازکی عمر77برس
تھی۔انہوں نے 1967 میں کیریئر کا آغاز کیا۔ علی اعجاز نے28فلموں میں فن کے جوہر دکھائے۔ خواجہ اینڈ سن اور کھوجی علی اعجاز کے مقبول ڈرامے تھے۔ان کے انتقال پر شوبز انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی ۔